اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ اگرحراست میں ہے یہ بہت غلط بات ہے، کیا وزیراعلیٰ بھی کبھی گرفتار ہوئے ہیں، کیا وزیراعلیٰ کو ایسے ہٹایا جاتا ہے؟منتخب حکومت کو ایسے گرایا جاتا ہے؟
بیرسٹرگوہر نے کہا سہیل آفریدی ہمارے وزیراعلیٰ ہیں، انہیں بانی پی ٹی آئی کی حمایت حاصل ہے، رابطوں کے سوال پر جواب دیتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا مجھے معلوم نہیں کہ آپ کا رابطوں سے کیا جھگڑا ہے۔
آپ کا تبصرہ